پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اختیارات میں کمی کے باعث مستعفی

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اختیارات میں کمی کے باعث مستعفی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق وسیم خان نےاختیارات میں کمی کی وجہ سےاستعفیٰ دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ وسیم خان نے چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ گورننگ بورڈ آج اس معاملے پر غور کرے گا۔ذرائع کے مطابق وسیم خان نے اپنا استعفی چیئرمین پی سی بی کو بھیج دیا ہے۔

وسیم خان نے اختیارات میں کمی کے باعث استعفی دیا جبکہ انہوں نے رمیز راجہ سے ملاقات میں کنٹریکٹ میں توسیع کا اظہار بھی کیا تھا۔ رمیز راجہ نے وسیم خان سے دو ماہ کا وقت مانگا تھا۔رمیز راجہ چیف ایگزیکٹو کا عہدہ ختم کرکے ڈائریکٹر کرکٹ کا عہدہ متعارف کروائیں گے۔