اسپائیڈر مین کا لباس پہن کر گھومنے والا جوڑا پکڑاگیا

اسپائیڈر مین کا لباس پہن کر گھومنے والا جوڑا پکڑاگیا
کیپشن: اسپائیڈر مین کا لباس پہن کر گھومنے والا جوڑا پکڑاگیا

ویب ڈیسک: بھارت میں اسپائیڈر مین کا لباس پہنے جوڑے کو سڑکوں پر سیر کرنا مہنگا پڑگیا۔پولیس نے گرفتار کرلیا۔
سوشل میڈیا انفلوئنسر آدتیہ ہالی وڈ سپر ہیرو کے کردار اسپائیڈر مین سے کافی متاثر ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ وہ اپنے  انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسپائیڈر مین کا لباس پہن کر مختلف ویڈیو شیئر کرتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسر کے ساتھ اس کی ایک خاتون دوست انجلی بھی ہوتی ہے اور  وہ  بھی اسپائیڈر مین کا لباس زیب تن کرکے  ویڈیو بناتی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز جوڑا اپنی ویڈیو بنانے کیلئے اسپائیڈر مین کا لباس پہن کر سڑکوں کی سیر کو نکلا تھا جنہیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر  پولیس نے دھر لیا۔