ندا ڈار کی ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 100 وکٹیں مکمل

 ندا ڈار کی ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 100 وکٹیں مکمل
کیپشن:  ندا ڈار کی ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 100 وکٹیں مکمل

ایک نیوز(چودھری اشرف) پاکستان ویمن کرکٹر اور کپتان ندا ڈار کا اعزاز،ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 100 وکٹیں مکمل کرنیوالی دوسری پاکستانی کرکٹر بن گئیں۔

پاکستان ویمن کرکٹر اور کپتان ندا ڈار  نے 100 ویں وکٹ 108 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میں حاصل کی۔ندا ڈار 100 ون ڈے انٹرنیشنل وکٹیں لینے والی دوسری پاکستان ویمنز کرکٹر ہیں۔

واضح رہے کہ ندا ڈار سے پہلے سابق کپتان ثنا میر نے 120 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کی ہیں۔