وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،اہم فیصلےکرلئےگئے

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس،اہم فیصلےکرلئےگئے
کیپشن: In the meeting chaired by Chief Minister Punjab, important decisions were taken

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلےکرلئےگئے۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا،اجلاس میں دیہاڑی دار مزدوروں کو سوشل سکیورٹی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے رجسٹریشن کارڈ جاری کرنے کی تجاویز کاجائزہ لیاگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے رسک سیکٹر کی نشاندہی کے لئے عالمی معیار کی لیب قائم کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پنجاب بھر کے مزدوروں اورورکرز کا جامع ڈیٹا مرتب کرنے اورورکرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے آکو پیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ موبائل لیب پراجیکٹ شروع کرنےاور رائیڈر سروس فراہم کرنے والے موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کے تحفظ کے لئے موثر قانون سازی کرنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کوورکروں اورمزدوروں کیلئےلیبرکالونیاں قائم کرنےاورمحکمہ محنت و افرادی قوت سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی،اور پنجاب میں نافذ لیبر لاز کا جائزہ لیا گیا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازنے سندر اور ٹیکسلا میں لیبر کالونیوں کے پراجیکٹ جلد مکمل کرنے کاحکم بھی دیا۔
 مریم نوازکاکہناتھاکہ قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ او رراولپنڈی میں لیبر کمپلیکس بنایاجائے گا۔شیخوپورہ اورراولپنڈی میں 1400مزدوروں اور 800 مزدور خاندانوں کو رہائش فراہم کی جاسکے گی۔مزدور وں کو اپنا گھر او ر اپنی چھت فراہم کرنا میرا عزم ہے۔ صوبے بھر میں مرحلہ وار لیبر کالونیاں بنائیں گے۔ فیکٹریوں میں ورکروں کے تحفظ کے لئے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ 
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیرپرویز رشید، صوبائی وزیر محنت چوہدری شافع حسین، سیکرٹری لیبر، کمشنر پیسی، ڈی جی لیبر ویلفیئر، سیکرٹری پنجاب ورکر ویلفیئر فنڈ، سیکرٹری کم ازکم ویجیز بورڈ اور دیگر متعلقہ حکام نےاجلاس میں  شرکت کی۔