وزیراعظم شہبازشریف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی ملاقات آج ہوگی

وزیراعظم شہبازشریف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی ملاقات آج ہوگی
کیپشن: Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa will meet Prime Minister Shehbaz Sharif today

ایک نیوز:سیاست کےمیدان میں بڑی ہلچل،وزیراعظم شہبازشریف  سےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکی آج ملاقات ہونےکاامکان ہے۔
ذرائع کےمطابق دو بڑے سیاسی حریف آج ملاقات کریں گے،گزشتہ دنوں وزیراعظم کےدورہ پشاورپروزیراعلیٰ علی امین گنڈاپوروزیراعظم سےنہیں ملےتھے۔

ذرائع کےمطابق وزیر اعظم شہبازشریف کے شیڈول میں آج وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات شامل ہے،وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ  خیبرپختونخواکی ملاقات پونے پانچ بجے ہوگی،وزیراعلیٰ اپنےصوبےکےمسائل کےحوالہ سےگفتگوکریں گے۔