فروری کے مہینے میں 1دن کااضافہ،2024لیپ کاسال

فروری کے مہینے میں 1دن کااضافہ،2024لیپ کاسال
کیپشن: فروری کے مہینے میں 1دن کااضافہ،2024لیپ کاسال

ویب ڈیسک:فروری کے مہینے میں ایک دن کا اضافہ،2024 کوئی عام سال نہیں بلکہ یہ سال لیپ ایئر ہے۔

 لیپ ایئر ایسے سال کو کہا جاتا ہے جو 365 کی بجائے 366 دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔جس سال 29 فروری ہو تو یہ لیپ سال ہوتا ہے۔ یعنی ایسا سال جس میں فروری کا مہینہ 28 کی بجائے 29 دن کا ہوتا ہےگریگورین کیلنڈر میں ہر 4 سال بعد لیپ ایئر آتا ہے اور اس کیلنڈر کو دنیا کے زیادہ تر حصوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔اس سال کا اضافی دن یا لیپ ڈے 29 فروری ہوتا ہے اور یہ تاریخ دیگر برسوں میں نہیں ہوتی۔ مارچ کے بعد لیپ ایئر کی ہر تاریخ گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک دن آگے چلی جاتی ہے۔
 یکم مارچ 2023 کو بدھ کا دن تھا مگر 2024 میں یکم مارچ کو جمعہ ہوگا، جبکہ لیپ ایئر نہ ہونے پر یہ جمعرات کا دن ہوتا۔سال میں ایک دن زیادہ ملنے پر لوگوں نے اپنی زندگی میں بھی مختلف پلان بنارکھے ہیں ۔

گریگورین کیلنڈر میں لیپ ایئر ، لیپ ڈے کے علاوہ لیپ سیکنڈ کا بھی اضافہ ہوتا ہے اور آخری بار ایسا 2016 میں ہوا تھا۔
2035 سے لیپ سیکنڈر کا استعمال ختم کیا جا رہا ہے۔بظاہر تو ایک اضافی دن کا اضافہ مضحکہ خیز لگتا ہے مگر لیپ ایئرز بہت اہم ہوتے ہیں اور ان کے بغیر کیلنڈر میں نظر آنے والے سال بتدریج مختلف نظر آنے لگے گے۔