مستحقین کوہرصورت اشیائےضروریہ سستےداموں دیں گے،وزیراعظم 

مستحقین کوہرصورت اشیائےضروریہ سستےداموں دیں گے،وزیراعظم 
کیپشن: The Prime Minister will provide essential items at cheap prices to the deserving

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ مستحقین کوہرصورت میں اشیائےضروریہ سستےداموں دیں گے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف آج دورہ خیبرپختونخواپرہیں،پشاورمیں وزیراعظم شہبازشریف نےیوٹیلیٹی سٹورکااچانک دورہ کیاجہاں وزیراعظم نےعوام سےاشیاضروریہ کےبارےمیں دریافت کیااورعوامی مسائل سنے۔اس موقع پروزیراعظم شہبازشریف نےمیڈیاسےگفتگوبھی کی۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ یوٹیلٹی سٹورزکے1200موبائل یونٹس کاانتظام کیاہے،یوٹیلٹی سٹورزپرگھی کی قیمت میں100روپےکمی کی گئی ہے،مستحقین کوہرصورت اشیائےضروریہ سستےداموں دیں گے،اشیائےضروریہ کےنرخ اورکوالٹی چیک کرنےکیلئےٹیمیں بنادی ہیں۔

شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ بینظیرانکم سپورٹ اسکیم کےتحت ملنےوالی رقم میں اضافہ کردیاہے،یوٹیلیٹی سٹورزپرتمام اشیاوافرمقدارمیں موجودہیں،آٹااورگھی بازارکےمقابلےمیں یوٹیلیٹی سٹورزپرسستےداموں فراہم کررہےہیں،تین کروڑ 96ہزارخاندانوں کےماہانہ الاؤنس میں10ہزارکااضافہ کیا، کفالت پروگرام کےتحت2ہزارروپےاضافی دئیےجارہےہیں،رمضان المبارک میں تقریبا12ارب روپےکااضافی پیکج تقسیم کریں گے۔
واضح رہےکہ اس سےقبل وزیراعظم شہبازشریف نےاسفندیارولی سےان کی اہلیہ کےانتقال پرتعزیت بھی کی ۔