سابق ڈی جی نیب کیخلاف ہتک عزت کاکیس،22مئی تک ملتوی

سابق ڈی جی نیب کیخلاف ہتک عزت کاکیس،22مئی تک ملتوی
کیپشن: Defamation case against ex-DG NAB postponed till May 22

ایک نیوز:سابق ڈی جی نیب شہزادسلیم کےخلاف ہتک عزت کاکیس 22مئی تک ملتوی کردیاگیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آبادمیں طیبہ گل کی جانب سے سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف ہتک عزت کا کیس پرسماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ نے کی شہزادسلیم کی درخواست بریت پر آج دلائل نہ ہوسکے۔

 طیبہ گل کے وکیل مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہ ہوسکے ،وکیل کی عدم دستیابی پر کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔
 میڈیا پر غیر اخلاقی الزامات لگانے پر طیبہ گل نے سابق ڈی جی نیب شہزادسلیم کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیاتھا۔