دلہا کے 2کاپہاڑا نہ سنانے پرشادی منسوخ

دلہا کے 2کاپہاڑا نہ سنانے پرشادی منسوخ
کیپشن: دلہا کے 2کاپہاڑا نہ سنانے پرشادی منسوخ

ویب ڈیسک:بھارت میں دلہا کی شادی 2کا پہاڑ اسنانے میں ناکامی پر عین پھیروں کے وقت ٹوٹ گئی ۔
 بھارتی دولہا بارات لے کر پہنچا لیکن اسے کیا پتا تھا کہ شادی کے پھیروں سے قبل ریاضی کا امتحان دینا پڑے گا، دلہن نے عین پھیروں سے قبل شادی اس وقت منسوخ کردی جب دولہا 2 کا پہاڑا سنانے میں ناکام ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے دولہا کے اہل خانہ نے شادی سے قبل دلہن کے گھر والوں سے لڑکے کی تعلیمی قابلیت کے بارے میں جھوٹے دعوے کیے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق جب دولہا بارات لے کر پہنچا تو عین شادی کے پھیروں سے قبل دلہن کو اس کی تعلیمی قابلیت پر شک ہوگیا، جس پر اس نے دلہا سے 2 کا پہاڑا سنانے کی فرمائش کر دی۔
تاہم دولہا اپنی ہونے والی دلہنیا کی فرمائش پوری کرنے سے قاصر رہا تو دلہن نے شادی سے انکار کردیا اور شادی کے منڈپ سے چلی گئی جس پر دولہا کو بھی اپنی بارات واپس لے جانا پڑی۔
خیال رہے کہ یہ 2021 کا واقعہ ہے، جو بھارتی اخبار میں شائع ہوا تھا۔