اسحاق ڈار کو ایگزیکٹو آرڈر کےتحت نائب وزیراعظم بنایا گیا ،احد چیمہ

اسحاق ڈار کو ایگزیکٹو آرڈر کےتحت نائب وزیراعظم بنایا گیا ،احد چیمہ
کیپشن: اسحاق ڈار کو ایگزیکٹو آرڈر کےتحت نائب وزیراعظم بنایا گیا ،احد چیمہ

ایک نیوز :وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے مزید کوئی ڈیپازٹ کی ڈیمانڈ نہیں کررہے،  رواں مالی سال کی فنانسنگ کی ضروریات ہدف کے مطابق ہیں۔

تفصیلات کےمطابق  میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے احد چیمہ نے کہا کہ  آئندہ ماہ مزید گرانٹس دوطرفہ و کثیر الجہتی ادائیگیاں ہونگے،  اسحاق ڈار کو ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت نائب وزیر اعظم بنایا گیا ہے، وزیر اعظم نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کو بنایا ہے، ریکوڈک منصوبے میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، ابھی اس حوالے سے کوئی بھی بات حتمی نہیں ہے، آئندہ سال کی فنانسنگ کی ضروریات کے حوالے سے مشاورت ہونی ہے۔