حکومت آئین کی بالادستی میں ناکام ہوچکی ہے،حافظ نعیم الرحمان

 حکومت آئین کی بالادستی میں ناکام ہوچکی ہے،حافظ نعیم الرحمان
کیپشن:  حکومت آئین کی بالادستی میں ناکام ہوچکی ہے،حافظ نعیم الرحمان

ایک نیوز:امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کاکہنا ہے کہ حکومت آئین کی بالادستی میں ناکام ہوچکی ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا میٹ دی پریس سے خطاب میں کہنا تھا کہ جب امیر جماعت اسلامی پاکستان بننے کا اعلان ہوا۔جس میں پہلا خط کراچی پریس سے موصول ہوا۔ملک صورتحال سب کے سامنے ہے ۔کراچی کے رہنے والوں کے حق کی تحریک آگے بڑھی تھی ۔پہلے بلدیاتی انتخابات میں شب خون مارا گیا۔پھر عام انتخابات میں شب خون مارا گیا۔الیکشن کمیشن کو پہلے سے فارم۔ 47 لکھ کر دئیے گئے تھے۔ا سکے مطابق مینڈیٹ تقسیم کیا گیا۔ہم ا سکو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔عوام نے اس حکومت کو تسلیم نہیں کیا۔ن لیگ جو ماضی میں دو تہائی اکثریت حاصل کی تھی۔

حافظ نعیم الرحمان کاکہنا تھا کہ اب اس پارٹی کی سیاست بھی ختم ہوگئی ہے۔ پہلے وہ پورے پاکستان سے فارغ ہوگئے تھے۔اب وہ پنجاب سے بھی فارغ ہو جائیں گے ۔یہ لوگ آئین کی بالادستی قائم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔کوئی حل نکالنا ہوگا ۔نہیں تو عوام کا غیض و غضب آگیا تو مشکل ہوگیا۔فارم 47 کے مینڈیٹ کو واپس کیا جائے ۔چیف جسٹس اگر واقعی پاکستان کے چیف جسٹس ہیں توان کو ایکشن لینا چاہیے ۔چیف جسٹس کو یہ کام کرنا ہوگا۔انہوں نے بہت سے کیسز کو سننا شروع کیا۔