حب ریلی کراس میں دینا پٹیل نےٹائٹل کا دفاع کرلیا 

حب ریلی کراس میں دینا پٹیل نےٹائٹل کا دفاع کرلیا 
کیپشن: حب ریلی کراس میں دینا پٹیل نےٹائٹل کا دفاع کرلیا 

گڈانی کے ساحل پرموٹر اسپورٹس کا میلہ سج گیا، حب ریلی میں نامور ریسرز کا ٹکراؤ، خواتین کے مقابلوں میں دینا پٹیل نے حریف ڈرائیورز کو ایک بار پھر مات دے کر ٹائٹل کا دفاع کر لیا ۔

گڈانی میں حب ریلی کراس کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا۔51 کلومیٹر کےمشکل ترین ٹریک پر 54 ریسرز حصہ لے رہے ہیں۔
لیڈیز فرسٹ کے مقولے پر عمل کرتے ہوئے خواتین نے ریلی کا آغاز کیا۔خواتین کی کیٹگری میں دینا پٹیل نے 37 منٹ میں مقررہ فاصلہ طے کرے اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیاماہم شیراز ریس مکمل نہ کرسکیں۔
پری پیئرڈ کیٹیگری میں پاکستان کے نامور ریسرز کا ٹکراؤ ہوگا۔جس میں صاحبزادہ سلطان محمد علی، نادر مگسی، رونی پٹیل شامل ہیں۔تیمور خواجہ پری پری پیئرڈ کیٹیگری میں اعزاز کا دفاع کریں گے۔

 گورنر بلوچستان اور گورنر سندھ حب ریلی کراس کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔