ڈالرکےدام پھر بڑھ گئے

ڈالرکےدام پھر بڑھ گئے
کیپشن: ڈالرکےدام پھر بڑھ گئے

ایک نیوز:مانیٹری پالیسی کے اثرات ،روپے کی قدر میں کمی،ڈالرکے دام ایک بار پھر بڑھ گئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 1پیسے مہنگا ،278.39سے بڑھ کر 278.40روپےپربند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 9پیسے مہنگا،279روپے 68پیسے پربند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  آغاز پر زبردست تیزی کے بعد دوسرے سیشن میں مندی  رہی۔ ہنڈرڈانڈیکس کاروبار کے آغاز پر نئی بلند ترین 73 ہزار 300 پوائنٹس پر پہنچا ۔کاروبار کے اختتام پر  ہنڈرڈانڈیکس 1047 پوائنٹس کی کمی سے 71 ہزار 695 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 383 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 131 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 231 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 60 کروڑ 78 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 25 ارب 76 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 73,300 جبکہ کم ترین سطح 71,602 پوائنٹس رہی ۔