وزیراعلیٰ پنجاب بیس بال لیگ لاہور میں اختتام پذیر 

وزیراعلیٰ پنجاب بیس بال لیگ لاہور میں اختتام پذیر 
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب بیس بال لیگ لاہور میں اختتام پذیر 

ایک نیوز(چودھری اشرف)پہلی وزیراعلیٰ پنجاب بیس بال لیگ لاہور میں اختتام پذیر ہوگئی۔ملتان سلطان اور فیصل آباد کی مرد و خواتین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ایف سی کالج لاہور کے بیس بال گراؤنڈ میں ہونے والی پہلی وزیراعلیٰ پنجاب بیس بال لیگ کے مینز اینڈ لیڈیز کے فائنل ہوئے۔ مردوں کے فائنل میں ملتان مستنگز نے لاہور لائنز کے خلاف 4 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ ویمنز فائنل میں  سنسنی خیز مقابلے میں فیصل آباد فالکنز نے ملتان مستنگز کے خلاف 9 رنز سے فتح سمیٹی۔

 مہمان خصوصی پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر شوکت جاوید اور سیکرٹری فخر شاہ نے انعامات تقسیم کئے۔