چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاانتخاب،پی ٹی آئی میں اختلافات

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاانتخاب،پی ٹی آئی میں اختلافات
کیپشن: Election of Chairman Public Accounts Committee, differences in PTI

ایک نیوز: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کےانتخاب کےمعاملےپرتحریک انصاف کی اندرونی لڑائی شدت اختیارکرگئی۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف کا چیئرمین پی اے سی کے لیے سپیکر کو نام دینے کا دعویٰ بھی بے بنیاد نکلا،ابھی تک اپوزیشن نے چیئرمین پی اے سی کے لیے تحریری طور پر کوئی نام نہیں دیا ، سپیکر آفس پہلے اپوزیشن رہنماؤں نے ہمیں شیر افضل مروت پھر حامد رضا کے ناموں بارے زبانی بتایا،اپوزیشن سے کہا ہے کہ وہ پہلے خود اتفاق رائے پیدا کرےاور تحریری طور پر نام سپیکر کو بھیجا جائے۔

ذرائع کےمطابق اپوزیشن کا نام آنے کی صورت میں سپیکر تمام جماعتوں سے مشاورت کرکے فیصلہ کرینگے، سپیکر آفس اندرونی اختلافات کے باعث اپوزیشن چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نام پر کوئی فیصلہ نہیں کر سکی۔اپوزیشن نے ابھی تک سپیکر کو کوئی نام ابھی تک نہیں دیا۔