کراچی سےلاپتہ ہونےوالےبچےمل گئے

کراچی سےلاپتہ ہونےوالےبچےمل گئے
کیپشن: The missing children from Karachi have been found

ایک نیوز:کراچی سےگزشتہ رات لاپتہ ہونےوالےبچےمل گئے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آبادسےگزشتہ رات کودوبہن بھائی ایان اورانابیہ گھرسےفاسٹ فوڈ لینےکیلئےگئےواپس نہ آئے۔
بچوں کی والدہ کاپیغام میں کہناتھاکہ ایان اور انابیہ حیدری مارکیٹ کے قریب سے مل گئےہیں،جو بچے لے کر گئے تھے وہ چھوڑ گئے ہیں ،نا معلوم نمبر سے کال آئی ہے کے بچے مل گئے ہیں ، بھائی کو اطلاع کردی ہے وہ رینجرز کے ساتھ حیدری مارکیٹ پہنچا ہے ۔

بچوں کی والدکاکہناتھاکہ بچےبہت ڈرےہوئےہیں،بچوں کوابھی ماموں کےحوالےنہیں کیاگیا،میری ابھی بچوں سےبات نہیں ہوئی۔

ایس ایس پی سینٹرل عاصم قائم خانی کاکہناتھاکہ بچےخوداپنی مرضی سےگھر سےگئے تھے،بظاہر لگتاہےبچےگھر والوں سےناراض تھے۔

بچوں کابیان میں کہناتھاکہ اپنے گھر والوں اور والدین سے ناراض تھے،اپنےکپڑےتھیلے میں ڈال کر لیکر گئے تھے،ہمیں معلوم ہوا کہ سب پریشان ہیں تو واپس آگئے۔

واضح رہےکہ کراچی سے گمشدہ بچوں کے والدین کی آٹھ سال قبل علیحدگی ہوچکی  ہے۔بچے والدہ کیساتھ رہتے تھے، بچے گھر کے قریب فاسٹ فوڈ سنٹر گئے ، واپس نہ آئے ، بچوں کو ہرجگہ ڈھونڈا لیکن کوئی معلومات نہ مل سکیں ۔توپولیس کواطلاع کی ۔