کراچی دنیا کے ناقابل رہائش شہروں میں پانچویں نمبر پرآگیا

کراچی دنیا کے ناقابل رہائش شہروں میں پانچویں نمبر پرآگیا
ایک نیوز نیوز: کراچی دنیا کے ناقابل رہائش شہروں میں پانچویں نمبر پر آگیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی میگزین دی اکانومسٹ کے ریسرچ اینڈ اینالسز ڈویژن ’اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو)‘نے اپنی حالیہ رپورٹ میں ایک بار پھر کراچی کو انتہائی غیر تسلی بخش معیار زندگی کی وجہ سے ’رہائش‘ کے حوالے سے دنیا کا پانچواں بدترین شہر شمار کرلیا۔
فہرست میں کراچی 173 شہروں میں 168 ویں نمبر پر ہے جو درجہ بندی کے لحاظ سے محض الجزائر، طرابلس، لاگوس اور دمشق جیسے شہروں سے بہتر رہا۔
فہرست کے مطاق کراچی کا ہیلتھ کیئر اسکور 33.3 ہے، اس نے ثقافت اور ماحولیات کے لیے 35.2 اسکور حاصل کیا، تعلیم کے لیے 66.7 اور انفراسٹرکچر میں 51.8 کا سکور حاصل کیا