وزیراعظم  کادورہ کراچی ،لیگی وفد کی شکوے شکایات

وزیراعظم  کادورہ کراچی ،لیگی وفد کی شکوے شکایات
کیپشن: وزیراعظم  کادورہ کراچی ،لیگی وفد کی شکوے شکایات

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کادورہ کراچی،ن لیگ کے وفد نے ملاقات میں مسائل سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کرنیوالوں میں بشیر میمن،کھیل داس کوہستانی ، شاہ محمد شاہ ، علی اکبر گجر سمیت دیگر شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق لیگی وفد نے وزیراعظم سے سندھ میں ن لیگ کا گورنر لگانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سندھ کابینہ میں بھی ن لیگ کی نمائندگی نہیں ہے۔

 لیگی وفد نے کے الیکٹرک کی زیادتیوں سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا ۔سندھ میں میں امن وامان کی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔

لیگی وفد نے وزیر اعظم سے امن و امان کی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ اپر سندھ میں ہندو برادری میں امن و امان سے متعلق تشویش پائی جارہی ہے ۔ کئی برسوں سے پریا کماری لاپتہ ہے جس کی بازیابی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں ۔ماہی گیروں کے لیے بھی پالیسی مرتب کی جائے۔