لاپتہ سعودی خاتون دوست سمیت کراچی سے بازیاب

 لاپتہ سعودی خاتون کودوست سمیت کراچی سے بازیاب
کیپشن: Missing Saudi woman recovered from Karachi along with her friend

ایک نیوز:لاپتہ سعودی خاتون کودوست سمیت کراچی سےبازیاب کرالیاگیا۔
اسلام آباد پولیس نے سائنسی اور جدید تکنیک استعمال کرکے دونوں کو ڈھونڈ نکالا ، سعودی خاتون اور عبدالاحد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

سعودی خاتون کے دوست کا تعلق دیرلوئرخال سے ہے خاتون کے اغواء کا مقدمہ عبد الحنان نامی شہری کے نام سے نامزد ملزم کےخلاف تھانہ مارگلہ میں درج تھا ۔
سعودی حکومت کی درخواست پر وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے بازیابی کا حکم جاری کر رکھا تھا۔
ذرائع کےمطابق ملزم خاتون کے ساتھ بطور ڈرائیو رتھا ،پولیس نے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقاتی شروع کر دیں۔