اسکواش کے میدان سے پاکستان کیلئے اچھی خبر

اسکواش کے میدان سے پاکستان کیلئے اچھی خبر
کیپشن: Good news for Pakistan from the squash field

ایک نیوز:اسکواش کے میدان سے پاکستان کیلئے اچھی خبر، پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا ۔
اشہب عرفان نے نو ہزار ڈالرز کا روچسٹر پروم ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتا ، فائنل میں میکسیکوکے گومز ڈومنگیوز کو 1-3سے شکست دی ۔پاکستانی پلئیرز نے فائنل 10-12، 4-11، 11-9، 9-11سے اپنے نام کیا ۔

اشہب عرفان پاکستان سے بابر پی ایس اے ٹائٹل جیتنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی ہیں ،روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ میں دنیا بھر سے اسکواش پلیئرز نے حصہ لیا پانچ روزہ ٹورنامنٹ ہیوسٹن اسکواش کلب میں کھیلا گیا۔