پی سی بی نے انٹرکالجیٹ ٹی20کپ کی منظوری دیدی

پی سی بی نے انٹرکالجیٹ ٹی20کپ کی منظوری دیدی
کیپشن: پی سی بی نے انٹرکالجیٹ ٹی20کپ کی منظوری دیدی

ایک نیوز:پہلا انٹر کالجیٹ رمضان ٹی20کپ 22۔اپریل سے لاہور میں شروع ہوگا ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے منظوری دیدی۔

 پہلا انٹر کالجیٹ رمضان ٹی20کپ 3شہروں لاہور،کراچی اور اسلام آباد میں 22 مارچ سے 8 اپریل تک ہوگا۔ انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹوئنٹی کپ میں  30 کالجز حصہ لیں گےلاہور میں ٹورنامنٹ کا آغاز 22 مارچ جبکہ اسلام آباد اور کراچی میں  میچز 23 مارچ سے شروع ہوں گے.انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹونٹی کپ سے نچلی سطح پر ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔