تیسرا T20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

3rd T20I (N), Lahore, April 17, 2023, New Zealand tour of Pakistan
کیپشن: تیسرا T20:نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

ایک نیوز :T20 سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے  ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ،نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 162رنز بنائے ہیں اور جیت کیلئے پاکستان کو 163رنز کا ہدف دیا ہے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم نے بہترین بلے بازی کی اور 49گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 64رنز بنائے ہیں ۔

 ڈیرل مچل 33اور ول ینگ نے17رنز سکور کیے ،جیمز نیشم 10،چیڈ باؤز 7رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے ۔شاہین آفرید ی ، حارث رؤف 2،2 اورشاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

جواب میں پاکستان کی ٹیم 159رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ، پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 24گیندوں پر 60رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی ۔فہیم اشرف نے 27رنز بنائے ،فخر زمان 17اور صائم ایوب 10رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان) ، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ کو شامل کیا گیا تھا ۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ٹام لیتھم، چیڈ بوئس، وِل ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیمپن، جیمی نیشم، رچن رینڈورا، ایڈم ملنے، میٹ ہینری، ایش سودھی، بین لسٹر شامل تھے ۔