T20 ورلڈکپ: آسٹریلیا نے سری لنکا کوشکست دے دی 

T20 ورلڈکپ: آسٹریلیا نے سری لنکا کوشکست دے دی 
کیپشن: T20 ورلڈکپ: آسٹریلیا نے سری لنکا کوشکست دے دی 

ایک نیوز نیوز:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےاہم ترین میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر  157 رنز بنائے، جواب میں آسٹریلیا نے  158 رنز کا ہدف 16.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹوئنس نے 18 گیندوں پر 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی دھواں دار ناقابلِ شکست اننگ کھیلی۔ جبکہ کپتان ایرون فنچ 42 گیندوں پر 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔گلین میکس ویل 12 گیندوں پر 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے پیتھم نِسانکا 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ چارتھ اسالانکا 38 رنز بنا ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایشٹن ایگر اور مچل مارش نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔مارکس اسٹوئنس اپنی شاندار اننگ کی بدولت میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔