پاکستان کرکٹ ویمن ٹیم نے پہلی مرتبہ t20 سیریز جیت لی

pak cricket women team
کیپشن: pak cricket women team
سورس: google

ایک نیوز : پاکستان کی قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔
ڈونیڈن میں جاری دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دس رنز سے شکست دی۔نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اسی طرح محنت کرتی رہیں تو ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ بھی اپنے نام کر جائے گی۔

 جبکہ مسلم لیگ ن کی چیف کوآرڈینیٹر مریم نواز شریف نے بھی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔