سابق کرکٹرز کی ذکا اشرف سے ملاقات،جلد بازی میں تبدیلیاں نہ کرنیکا مشورہ

سابق کرکٹرز کی ذکا اشرف سے ملاقات،جلد بازی میں تبدیلیاں نہ کرنیکا مشورہ
کیپشن: Management Committee chairman met Younis Khan, Mohammad Hafeez, Wahab Riaz and Sohail Tanvir.

ایک نیوز :ذکا اشرف سے ملاقات میں سابق کرکٹرز نے جلد بازی میں تبدیلیاں نہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین منجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف  سے سابق کرکٹرز نے ملاقات کی ۔ملاقات کرنیوالوں میں سابق کپتان یونس خان سہیل تنویر اور وہاب ریاض شامل تھے ۔کرکٹرز  نے جلد بازی میں تبدیلیاں نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔

کرکٹرز نے مشورہ دیا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو مد نظر رکھ کر پلاننگ کرنے کی ضرورت ہے ۔ون ڈے میچز میں ایک سال کا وقفہ کے اس کی ابھی فکر نہ کی جائے۔ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کرنیوالے کھلاڑیوں کو اہمیت دی جائے ۔پی ایس ایل کی بنیاد پر سلیکشن نہ کی جائے۔

کھلاڑیوں نے ذکا اشرف کو مزید مشورہ دیا ہے کہ فارمیٹ کے مطابق ٹیم کا انتخاب کیا جائے ۔ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم کی کل چئیرمین ذکاء اشرف سے ملاقات متوقع ہے ۔ملاقات سے قبل بابر اعظم اپنے مستقبل کے حوالے قریبی لوگوں سے مشاورت کررہے ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم اپنے مستقبل کے حوالے سے بڑا اعلان کرنے کے لئے مشاورت کر رہے ہیں۔بابر اعظم نے کپتانی سے دستبردار ہونے کے حوالے سے بھی قریبی لوگوں سے بات کی ہے۔

دوسری جانب ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں از سر نو جائزہ لینے پر غور شروع ہوگیا۔ذرائع کے مطابق کوچ ، کپتان اور منیجر رپورٹ کے بعد اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے کئی کھلاڑی پہلی ہی اعتراضات اٹھا چکے ہیں۔کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں  کی کیٹگریز میں بھی رد و بدل کی تجویز ہے ۔

ذرائع کے مطابق  بابر اعظم کو ریڈبال کا کپتان  برقرار رکھنے کے حوالے سے پی سی بی عہدیداران کی مشاورت ہوئی جس میں کہا گیا کہ بابر اعظم کو ابھی ریڈ بال کا کپتان برقرار رہنا چاہیئے۔ کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے اگر فیصلہ کرنا ہے تو پہلے وائٹ بال کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے۔