محسن نقوی کی زیرصدارت رات گئےقذافی سٹیڈیم میں اہم اجلاس

محسن نقوی کی زیرصدارت رات گئےقذافی سٹیڈیم میں اہم اجلاس
کیپشن: محسن نقوی کی زیرصدارت رات گئےقذافی سٹیڈیم میں اہم اجلاس

ایک نیوز : محسن نقوی کی زیرصدارت رات گئےقذافی سٹیڈیم میں اہم اجلاس، کپتان کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں۔

 سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان  کے بارے چئیرمین پی سی بی محسن  نقوی کو سفارشات پیش کیں ۔ اجلاس میں کوچز  سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

 چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، سلیکشن کمیٹی کے اراکین محمد یوسف،وہاب ریاض، عبدالرزاق، بلال افضل اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ نے اجلاس میں شرکت کی۔