پی سی بی کا کرسمَس کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام، ذکاء اشرف کی خصوصی شرکت

پی سی بی کا کرسمَس کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام، ذکاء اشرف کی خصوصی شرکت
کیپشن: PCB organized a function on the occasion of Christmas, special participation of Zaka Ashraf

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرسمس کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف سمیت آفیشلز اور مسیحی ملازمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آج ہم یہاں کرسمس کے دن کو منانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔ میں اس خوشیوں بھرے دن کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ "ہمیں بہت خوشی ہے کہ آپ لوگ پاکستان کرکٹ بورڈ کا حصّہ ہیں۔ آپ پاکستان کرکٹ کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں اور اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ بھی آپکی خوشیوں میں برابر کا شریک ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ " پاکستان کرکٹ بورڈ آپکی محنت کو سراہتا ہے اور ہر قسم کے تعاون کے لئے آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔" "میں امید کرتا ہوں کہ آپ اور آپکی فیملیز اس تہوار کو خوشیوں سے منا رہے ہیں۔ میں آپ سب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔"