پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیرخزانہ

پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیرخزانہ
کیپشن: پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیرخزانہ

ایک نیوز :وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں غریب خواتین کو حکومت کی جانب سے امدادی رقم دی جاتی ہے۔ خواتین کی عام شکایت ہے کہ گھر کے مرد وہ نقد رقم ان سے چھین لیتے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ خواتین چاہتی ہیں کہ انہیں رقم ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے دی جائے تاکہ ملنے والی رقم محفوظ رہے۔