ن لیگ کی بڑی کامیابی، بڑی سیاسی جماعت PMLN میں ضم

ن لیگ کی بڑی کامیابی، بڑی سیاسی جماعت PMLN میں ضم
کیپشن: Major success of PMLN, merger with major political party PMLN

ایک نیوز: انتخابات سے قبل ن لیگ کو بڑی کامیابی مل گئی۔ سربراہ تحریک اصلاحات پاکستان شاہ جی گل آفریدی نے اپنی پارٹی ن لیگ میں ضم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے انضمام شدہ علاقوں کی مختلف سیاسی شخصیات نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ انضمام شدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی امیر مقام اور مرتضیٰ جاوید عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی، سابق سینیٹر تاج آفریدی، سابق ارکان صوبائی اسمبلی بلاول آفریدی، شفیق آفریدی، بصیرت بی بی،سابق تحصیل میئر زبیر آفریدی، شاہ خالد اور سید نواب شامل ہیں۔ 

مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ تحریک اصلاحات کے بانی شاہ جی گل آفریدی کا ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت پر خیرمقدم کرتے ہیں۔ 

شاہ جی گل آفریدی کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف ملک سے محبت کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے ملک کو غیرمستحکم کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا۔  نواز شریف اور ن لیگ نے ملک کو ٹوٹنے سے بچایا۔ نواز شریف نے کرپشن کی ہوتی تو باقیوں کی طرح وہ بھی پلی بارگین کر لیتے۔