آرمی چیف سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات،دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال

آرمی چیف سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات،دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال
کیپشن: آرمی چیف سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات،دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال

ایک نیوز :آرمی چیف جنرل سید عاصم مینر سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات،دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف  جنرل سید عاصم منیر نےسعودی وفد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں سعودی وفد میں شامل اراکین بھی موجود تھے۔

سعودی مہمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی تذویراتی نوعیت کو اجاگر کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر زور دیا 

آرمی چیف نے پاکستان اورسعودی عرب کے مثالی تعلقات  کوسراہا، دونوں ملکوں کےعوام میں بھائی چارے کی تعریف کرتے ہوئے سعودی وفدکوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاکہنا تھاکہ سعودی وفد کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کی روایتی برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دے گا۔

 آرمی چیف نے پاکستان کے عوام کے دلوں میں سعودی برادران کے لیے پائے جانے والی عقیدت و احترام کے جذبے کو بھی اجاگر کیا۔