پی سی بی میں اکھاڑپچھاڑ،13ارکان کے کنٹریکٹ ختم

پی سی بی میں اکھاڑپچھاڑ،13ارکان کے کنٹریکٹ ختم
کیپشن: پی سی بی میں اکھاڑپچھاڑ،13ارکان کے کنٹریکٹ ختم

ایک نیوز:پی سی بی میں اکھاڑپچھاڑ ،پی سی بی الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل،13ارکان کے کنٹریکٹ ختم کردیئے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی میں گذشتہ ادوار میں سیاسی بنیادوں اور اقرباء پروری کی بنیاد پر بھرتی کئے جانیوالوں کا گھیرا تنگ،کنٹریکٹ ختم ہونیوالوں میں 3ڈپٹی الیکشن کمشنر، تین اسسٹنٹ ٹو ڈپٹی الیکشن کمشنر شامل ہیں، چیئرمین سکروٹنی کمیٹی ارباب الطاف کا کنٹریکٹ بھی ختم کر دیا گیا۔

 سکروٹنی کمیٹی کے پانچ ارکان سمیت ایڈوائزر الیکشن کمیشن کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔جبکہ مزید کے کنٹریکٹ ختم کرنے یا فارغ کیا جائے گا۔