5واں ٹی20،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو9رنزسےشکست دیدی

5واں ٹی20،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 179رنز کا ہدف دیدیا
کیپشن: 5واں ٹی20،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 179رنز کا ہدف دیدیا

ایک نیوز: پانچ میچوں پر مشتمل سیرز کے آخری ٹی 20میچ میں پاکستان  نےنیوزی لینڈ کو9رنز سے شکست دیدی ۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دیکر سیریز برابر کر دی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 169 پر ڈھیر ہو گئی۔ ٹم شفرٹ نے 52 کپتان مائیکل بریسویل نے 23 جیمی نیشم نے 16 مارک چیپمین نے 12 رنز سکور کئے۔۔

 بین سییر نے 7 ٹام بدینڈل نے چار ، آیش سودی نے 3 کولی میکونیس نے ایک اور زک فلوکس بغیر کوئی سکور کئے آوٹ ہو گئے۔

  پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 اسامہ میر نے دو جبکہ شاداب خان عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر178رنز بنائے۔بابراعظم نے شاندار نصف سنچری بنا کر 44گیندوں پر69رنز بنائے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
سیریز میں کیوی ٹیم کو 1-2 سے برتری حاصل ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
پاکستان ٹیم آج کے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ کیوی ٹیم کی نظریں سیریز جیتنے پر مرکوز ہوں گی۔
پاکستانی ٹیم میں کپتان بابراعظم،وکٹ کیپرعثمان خان، صائم ایوب ، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد عامر شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں مائیکل بریسویل ،ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، زیک فولکس، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ول اوورکے، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، ایش سودھی شامل ہیں۔