پاکستان کیخلاف سیریز کو بالکل آسان نہیں لیں گے، ہیدر نائٹ

پاکستان کیخلاف سیریز کو بالکل آسان نہیں لیں گے، ہیدر نائٹ
کیپشن: پاکستان کیخلاف سیریز کو بالکل آسان نہیں لیں گے، ہیدر نائٹ

ایک نیوز:انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیدر نائٹ کاکہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف سیریز کو بالکل آسان نہیں لیں گے۔
 انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیدر نائٹ کاٹی وی انٹرویو میں کہنا تھا کہ آئندہ ماہ پاکستان ویمن ٹیم کا دورہ انگلینڈ ہوگا، پاکستان ویمن ٹیم نے کافی بہتر نتائج دیئے ہیں ۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار اور فاطمہ ثناء سے دوستی ہے جبکہ میرے آل ٹائم فیورٹ وسیم اکرم ہیں۔
 ہیدر نائٹ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خوبصورت ملک ہے وہاں جاکر کھیلنے سے دلی خوشی ہوگی۔ سمجھ سے بالاتر ہے کہ برطانوی ویمن ٹیم کے فیوچر ٹوور پلان میں پاکستان کا دورہ شامل کیوں نہیں کیا گیا۔