35سالہ شخص نے ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر لی

35سالہ شخص نے ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر لی
مظفرگڑھ (ایک نیوز نیوز) مظفرگڑھ میں ریلوے ٹریک پر ایک شخص نے ٹرین کے نیچے آ کر خود کشی کر لی ۔35 سالہ شخص سجاد حسین جانبر نہ ہو سکا.

مظفرگڑھ کےعلاقے بہاری کالونی کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کے نیچے آ کر خودکشی کر لی۔ مرنیوالے شخص سجاد حسین کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مرنیوالا شخص محلہ ایرانی والا کا رہائشی ہے۔