مسافر ساری رات سوئے رہے، صبح پتہ چلا ٹرین چلی ہی نہیں 

cledonian sleeper train
کیپشن: cledonian sleeper train
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: برطانیہ کی کیلیڈونین سلیپر ٹرین میں رات بھر سونے کے بعد مسافر اس امید کے ساتھ اگلی صبح بیدار ہوئے کہ وہ 345 میل کا سفر طے کر کے اپنی منزل مقصود پر پہنچ گئے ہیں لیکن وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ ٹرین تو سٹیشن سے چلی ہی نہیں۔

 یادرہے کیلیڈونین سلیپر لندن اور سکاٹ لینڈ کے درمیان  چلتی ہے اور  اس کی گلاسگو سے لندن کے درمیان رات بھر کی سروس عام طور پر ساڑھے سات گھنٹوں پر مشتمل ہوتی ہے۔مسافر رات 10 بجے اس میں سوار ہو سکتے ہیں اور اگلی صبح ساڑھے سات بجے تک اپنی منزل پر پہنچ جاتے ہیں۔

کیلیڈونین سلیپر  چلانے والی  کمپنی ’سیرکو‘ کی مینیجنگ ڈائریکٹر کیتھرین داربندی نے کہا کہ ہم سکاٹ لینڈ اور لندن کے درمیان نائٹ سروس کی منسوخی سے متاثر ہونے والے مسافروں سے معذرت خواہ ہیں۔

مسافروں کی مدد کے لیے تمام کوششیں کیں جن میں آن بورڈ رات بھر رہائش فراہم کرنا اور اگلے دن متبادل ریل پر سفر کے اختیارات شامل ہیں۔ تمام مہمانوں کو مکمل رقم واپس کی جائے گی۔