گوجرانوالہ: لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین پٹری سے اترگئی

ایک نیوز نیوز: راہوالی  کے قریب لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار کی ایک بوگی پٹری سے اترگئی،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

راہوالی  کے قریب 8 بج کر 50 منٹ پرلاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 2 گھنٹے سے ریلوے ٹریک بند ہے اورٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ کے 21 اراکین نے حلف اٹھا لیا

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں  کوئی مالی جانی نقصان نہیں ہوا،ریلوے انتظامیہ مصروف کارروائی عمل ھیں۔