حکومت کا ٹرین پرسفر مفت فراہم کرنےکابڑااعلان

.

حکومت کا ٹرین پرسفر مفت فراہم کرنےکابڑااعلان

ایک نیوز نیوز:اسپین کی حکومت نےمسافروں کے لیے ٹرین کے مفت سفر کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کی حکومت نے مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پہلے ہے 50 فیصد کمی کی تھی مگر اب متعدد ٹرینوں میں مفت سفر کی بھی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
یورپی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اب پبلک ٹرین نیٹ ورک رینفی کی متعدد ٹرینوں میں مسافر مفت سفر کر سکیں گے۔
اسپین کے وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے اعلان کیا ہے کہ ٹرینوں میں لوکل اور درمیانے فاصلے کے سفر مفت ہوں گے، جبکہ یہ سہولت عوام کو ستمبر سے سال کے آخر تک مہیا کی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے سفر کرنے کے لیے ایک ہی شرط رکھی گئی ہے کہ مسافروں کو متعدد بار استعمال ہونیوالا ٹکٹ لینا ہو گا جبکہ ایک بار کے سفر کے ٹکٹ یا طویل فاصلے کے سفر پر یہ سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔