ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی جنگ کے خدشے کا اظہارکردیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی جنگ کے خدشے کا اظہارکردیا
کیپشن: ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی جنگ کے خدشے کا اظہارکردیا

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ صدر بائیڈن نہیں جانتے وہ کیا کر رہے ہیں، جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جا سکتا ہے۔
 ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پریس کانفرنس میں عالمی جنگ کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس اور  یوکرین کی جنگ  تیسری عالمی جنگ میں بدل سکتی ہے  اور  جو کچھ اسرائیل اور ایران  میں ہو رہا ہے وہ بھی ہمیں عالمی جنگ کی طرف لے جاسکتا ہے۔ 
ٹرمپ کا کہنا تھا روس اور یوکرین کی جنگ پہلے ہی نہیں ہونی چاہیے تھی اور  اگر میں صدر  ہوتا تو کبھی روس اور  یوکرین کی جنگ نہیں ہوتی۔