پاکستان میں ہر ایک کیساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں،امریکا

 پاک امریکا سیکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے کیلئےکام جاری رکھیں گے،امریکا
کیپشن: Pakistan will continue to work to increase the US security partnership

ایک نیوز:میتھیوملرنےکہاہےکہ پاکستان میں ہر ایک کےساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کےدوران کہاکہ پاک امریکا سیکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے کیلئےکام جاری رکھیں گے، پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی پارٹنر شپ ترجیح رہی ہے اور ہم اسے جاری رکھیں گے،پاکستان میں ہر ایک کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

امریکامیں سکھ رہنماپرقاتلانہ حملےمیں بھارت کےملوث ہونےسےمتعلق سوال پرمیتھیوملرنےکہاکہ قاتلانہ حملے کی تحقیقات پر میڈیا رپورٹس پر بات نہیں کروں گا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کاکہناتھاکہ بھارتی حکومت پر واضح کیا ہے کہ تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں، ہم ان تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔
 میتھیوملرسےایک اورسوال کیاگیاکہ اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کو2.9بلین ڈالر سے زیادہ کی نقد رقم کی فراہمی کیا طالبان کو اربوں ڈالرز کیش مشاورت سے دیا جا رہا ہے ؟
میتھیو ملر کاجواب میں کہناتھاکہ یقینی بنایا جا رہا ہے کہ مدد ان افغان باشندوں تک پہنچ جائے جنہیں ضرورت ہے، ہمیں شراکت دار تنظیموں سے مضبوط نگرانی اور رپورٹنگ کی بھی ضرورت ہے، امداد کی فراہمی سےمتعلق تشویش ہو تو ہمارے پاس منصوبے اور پروٹوکول موجود ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کاکہناتھاکہ ہم تمام امدادی پروگراموں کی نگرانی جاری رکھیں گے۔