ملک بھر میں موذی وبا نے اپنا پنجے گاڑ لیے

ملک بھر میں موذی وبا نے اپنا پنجے گاڑ لیے
ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں کرونا کا راج برقرار، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 9 افراد جاں بحق جبکہ 165 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 125 ٹیسٹ کئے گئے۔ 8 سو بہتر نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 3.77 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔165 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز موصولہ اعدادوشمار کے مطابق صرف ایک شخص مہلک وائرس کا شکار ہوا تھا تاہم این آئی ایچ نے آج 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق اموات میں بڑے اضافے کی جانب اشارہ کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ بھر میں کرونا کے باعث اموات کی کل 13,566 تعداد ہو چکی ہے.جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 32 ہزار 739 ہو چکی ہے۔
اب تک صوبہ بھر میں 493,148 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔