چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل مروت کے نام اعتراض کی خبریں مسترد

چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل مروت کے نام اعتراض کی خبریں مسترد
کیپشن: چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل مروت کے نام اعتراض کی خبریں مسترد

ایک نیوز : ترجمان قومی اسمبلی نے  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل کے نام پر اعتراض کی خبروں کو مسترد کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق ترجمان قومی اسمبلی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے منسوب میڈیا میں چلنے والی خبروں کی سختی سے تردیدکردی ،ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ  ایسی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں ، قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے تمام پارلیمانی پارٹیوں سے مشاورت جاری ہے،  قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ نمبر 215کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی کو قائمہ کمیٹیوں کے انتخاب، کمیٹی ارکان اور کمیٹی چیئرمین مقرر کرنے کا اختیار ہے۔تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ قومی اسمبلی کی روایت ہے کہ قائمہ کمیٹیاں اور ان کے چیئرمین تمام پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت اور رضامندی سے تشکیل دی جاتی ہیں اور اسپیکر قومی اسمبلی اس اتفاق رائے کو قائم کرنے میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ ایک خبر کچھ دنوں سے چل رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ  شیر افضل مروت کے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نام پر اعتراض کیا جارہا ہے ۔