خیبرپختونخوا حکومت کی شاہ خرچیوں کی ایک اور سمری سامنے آگئی

 خیبرپختونخوا حکومت کی شاہ خرچیوں کی ایک اور سمری سامنے آگئی
کیپشن: Another summary of the royal expenses of the Khyber Pakhtunkhwa government has come to light

ایک نیوز:خیبرپختونخواحکومت کی شاہ خرچیوں کی ایک اورسمری سامنےآگئی۔
دستاویز کےمطابق پابندی کے باوجود وزراء کی تنخواہوں، مراعات اور الاؤنس بل میں ترمیم کرکےاضافہ کیا جائے گا، بل کی سمری تیار کرکے ترمیم کے لئے متعلقہ محکمے کو ارسال کردی گئی ، وزراء ،مشیر اور معاونین خصوصی کے ہاؤس رینٹ، سبسڈی میں اضافہ کیا جائے گا،2014 سے ہاؤس رینٹ، سبسڈی اور رہائش کی مرمت کے مختص بجٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

دستاویز کےمطابق وزراء ،مشیر اور معاونین خصوصی کی رہائش کی مرمت پر 5 لاکھ کی بجائے 10 لاکھ روپے خرچ کرنے کی اجازت دی جائے، سرکاری گھر نہ ہونے پر گھر کا کرایہ کو 70 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے ماہانہ کیا جائے، وزیر،مشیر اور معاونین خصوصی کی ہاؤس سبسڈی بھی 70 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کی جائے، رہائش کی مرمت میں 5 لاکھ اور کرایہ میں 1 لاکھ 30 ہزار روپے کا اضافہ کرنے کی سمری تیار، بل میں ترمیم کرکے منظوری کے لئے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔