نسیم شاہ نےاروشی روٹیلا کو شادی کیلئے پرپوز کر دیا، ویڈیو وائرل

نسیم شاہ نےاروشی روٹیلا کو شادی کیلئے پرپوز کر دیا، ویڈیو وائرل

ایک نیوز:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولرنسیم شاہ نے بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا سے متعلق دلچسپ بیان دیدیا ہے۔

رپورٹ کےمطابق ایک تقریب میں فاسٹ بولر نسیم شاہ سے سوال کیا گیا کہ اروشی روٹیلا کے نام کوئی میسج دے دیں؟ جس پرفاسٹ باؤلرنے مسکرا کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے میسج کو آپ لوگ وائرل کردیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر دلہن تیار ہے تو شادی کرلیں گے۔

دوسری جانب نسیم شاہ کے جواب پر بھارتی اداکارہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین اپنے دلچسپ تبصر بھی کررہے ہیں۔