اذلان شاہ ہاکی کپ،تربیتی کیمپ کیلئے57کھلاڑیوں کااعلان

اذلان شاہ ہاکی کپ،تربیتی کیمپ کیلئے57کھلاڑیوں کااعلان
کیپشن: اذلان شاہ ہاکی کپ،تربیتی کیمپ کیلئے57کھلاڑیوں کااعلان

ایک نیوز: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے  30ویں سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ کیلئے تربیتی کیمپ کے 57 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

 ٹریننگ کیمپ  نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں 16 اپریل سے شروع ہوگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے کیمپ میں مدعو کیئے گئے کھلاڑیوں میں  اکمل حسین ، عبداللہ اشتیاق , محمد فیضان  ،منیب الرحمن، علی رضا, محمد عبداللہ ، احتشام اسلم ،محمد سفیان ، ارباز احمد،افراز، ارشد لیاقت، عمر مصطفی، عمیر ستار، رانا عبدالوحید۔ معین شکیل ، رومان، عبدالرحمن، حماد انجم, سلمان رزاق ، مرتضی یعقوب ، عقیل احمد، عبدالحنان شاہد، اعجاز احمد ، عبدالرحمان،  اسامہ بشیر، رضوان علی شامل ہیں۔

کھلاڑیوں میں  عماد شکیل بٹ ، ابوبکر محمود،جنید منظور, نوید ,زکر حیات، بشارت علی، محمد صابر،  عبدالمنان، غضنفر علی،محمد عماد،حمزہ فیاض، شاہزیب خان، زوہیب حسن، عدیل لطیف،تنظیم(پنجاب)، احمد ندیم، علی رضا، محمد سمین، ابوبکر،عبدالوہاب ، ارباز ایاز دانش شاہ، ندیم خان ، قاضی انس یونس۔ رفیع اللہ خالق ۔واجد فیضان احمد ملہی اور عدنان شہزاد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اذلان شاہ ہاکی کپ 4مئی سے شروع ہوگا۔