اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ،کھلاڑیوں کے ٹرائل کل ہوں گے

اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ،کھلاڑیوں کے ٹرائل کل ہوں گے
کیپشن: اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ،کھلاڑیوں کے ٹرائل کل ہوں گے

ایک نیوز:اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے ہاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ٹرائل کل ہونگے، ٹرائلز کے لیے تین رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

ملائشیا کے شہر آئپوہ میں 4 تا 11 مئی تک کھیلے جانے والے اذلان شاہ ہاکی کپ ٹورنامنٹ کھیلا جائیگا۔ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کے ٹرائلز اتوار کو ہونگے۔

مزکورہ ٹرائلز سیلیکشن کمیٹی میں ہیڈ کوچ رویلینٹ آلٹمنس ، ڈپٹی ڈی جی پی ایس بی شاہد الاسلام، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندہ اولمپین منظور الحسن شامل ہیں۔ جو ٹرائلز کے بعد قومی ہاکی ٹیم سکواڈ کا اعلان کریں گے۔