ویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی،محسن نقوی نےسلیکشن کمیٹی تحلیل کردی

ویمن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی،محسن نقوی نےسلیکشن کمیٹی تحلیل کردی
کیپشن: Mohsen Naqvi disbanded the selection committee after the disappointing performance of the women's cricket team

ایک نیوز:ویسٹ انڈیزوویمن کرکٹ ٹیم کےخلاف قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پرمحسن نقوی نےسلیکشن کمیٹی تحلیل کردی۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نےویسٹ انڈیز وویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستان ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پرنوٹس لیتےہوئے سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا۔

چیئرمین محسن نقوی نے سات رکنی نئی وویمن سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی ۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق، اسد شفیق، مختشم رشید، ندا ڈار، اسماویہ اقبال، مارینہ اقبال اور بتول فاطمہ نئی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہونگے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نئی سلیکشن کمیٹی کو فوری طورپر چارج سنبھالنے کی ہدایت کی۔
  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےکہاہےکہ نئے وومن کوچ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔