اخوت کے سربراہ امجدثاقب کوایوارڈملنااعزازکی بات ہے،گورنر

اخوت کے سربراہ امجدثاقب کوایوارڈملنااعزازکی بات ہے،گورنر
کیپشن: اخوت کے سربراہ امجدثاقب کوایوارڈملنااعزازکی بات ہے،گورنر

ایک نیوز :گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کاکہنا ہے کہ  اخوت کے سربراہ امجد ثاقب کو سماجی خدمات پر ریمون میگ سائے سائے  فاؤنڈیشن ایوارڈ  ملنا اعزازکی بات ہے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے  ریمن میگسیسے ایوارذ فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات،وفد میں  ریمون میگ سائے سائے ایوارذ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن  , اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب اور  ریمون میگ سائے سائے ایوارذ فاؤنڈیشن اور اخوت فاؤنڈیشن کے چیف کوأرڈینیٹر ابوبکر صدیق سمیت دیگر عہدیداران شامل تھے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کاکہنا تھا کہ فلاحی کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی سے معاشرے میں دوسرے لوگوں میں اچھے کام کی تحریک پیدا ہوتی ہے۔ پاکستان میں اخوت، ایدھی,  انڈس فاؤنڈیشن اور ان جیسے دیگر ادارے غربت ختم کرنے اور سماجی ترقی میں حکومت کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔