محکمہ موسمیات کی مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی
کیپشن: محکمہ موسمیات کی مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی

ایک نیوز:محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش،ژالہ باری کی پیشگوئی کردی ۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا ، بالائی،وسطی پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر، بالائی خیبر پختونخوا،چترال، دیر، کرک میں آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان  ہے۔

 پنجاب کے علاقوں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب،سرگودھا، آندھی،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا۔

 سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔