گیری کرسٹن  وائیٹ بال ،گلیسپی ریڈ بال  ٹیم کے کوچ مقرر

 گیری کرسٹن  وائیٹ بال ،گلیسپی ریڈ بال  ٹیم کے کوچ مقرر
کیپشن:  گیری کرسٹن  وائیٹ بال ،گلیسپی ریڈ بال  ٹیم کے کوچ مقرر

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ نے2سال کیلئے  گیری کرسٹن کو  وائیٹ بال ،گلیسپی کو ریڈ بال   کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کردیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کوچنگ سٹاف کااعلان کیا۔

محسن نقوی کاکہنا  ہے کہ   گیری کرسٹن کو وائیٹ بال اور گلیسپی کو ریڈ بال  کرکٹ ٹیم کا کوچ بنارہے ہیں۔گلیسپی اور گیری کرسٹن کا وسیع تجربہ پاکستان ٹیم کو بہترین رہنمائی فراہم کرے گا۔دونوں فارمیٹ کیلئے اظہرمحمود اسسٹنٹ کوچ ہوں گے ۔اظہر محمود محمود اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی کاکہنا ہے   کہ  قومی کرکٹ متحد ہے ،نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بہت اچھا کھیلی ۔مینز کی طرح وومن ٹیم پربھی توجہ دیں گے۔وومن ٹیم کی کھلاڑیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔پی سی بی کا کام پیسے  جمع کرنا نہیں۔

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ کوئٹہ قلات میں زخمی ہونیوالے9بچوں کے علاج کے اخراجات کرکٹ بورڈ اٹھائے گا ۔احسان اللہ کی رپورٹ کا انتطار ہے۔ٓ ذمہ دار کو معاف نہیں کریں گے۔

اسسٹنٹ کوچ اظہرمحمود کاکہنا ہے کہ نامزدگی پر کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ملک میں  ٹیلنٹ کی کمی نہیں ۔ ورک لوڈ مینج کرنے کے لیے ڈیوائس کا استعمال کریں گے۔

چیئرمین محسن نقوی کاکہنا ہے کہ کوچز سے2سال کا معاہدہ ہوا ہے۔ کوچز کو ڈویلپمنٹ اور ڈومیسٹک کے لیے بھی استعمال کریں گے۔ اپنی پاورز سلیکشن کمیٹی کو دے رکھی ہیں ۔

 جیسن گلیسپی کاکہنا ہے کہ پی سی بی کا شکریہ کہ انہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا۔

گیری کرسٹن کاکہنا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان ایک بڑی ٹیم ہے اس کی کوچنگ اعزاز ہے۔ میرا مقصد کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہوگا۔

واضح رہے کہ گیری کرسٹن انڈیا اور جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک بناچکے۔جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں یارکشائر دو مرتبہ کاؤنٹی چیمپئن شپ جیت چکی ہے