پاک نیوزی لینڈ ٹی20میچ نیدرلینڈ کی سفیرنےگرین شرٹ پہن کر دیکھا

پاک نیوزی لینڈ ٹی20میچ نیدرلینڈ کی سفیرنےگرین شرٹ پہن کر دیکھا
کیپشن: پاک نیوزی لینڈ ٹی20میچ نیدرلینڈ کی سفیرنےگرین شرٹ پہن کر دیکھا

ایک نیوز : پاکستان کرکٹ ٹیم کی آخری ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جیت،نیدرلینڈ کی سفیر نے بھی گرین شرٹ پہن کر میچ دیکھا۔

 نیدر لینڈ  کی سفیر  ہینی ڈی وریس کی قذافی سٹیڈیم آمد، چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیدرلینڈ کی سفیر کا خیرمقدم کیا۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے نیدرلینڈ کی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، کرکٹ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

 نیدرلینڈ کی سفیر نے میچ اور سٹیڈیم کے انتظامات کے بارے اپنے تاثرات چئیرمین پی سی بی سے شئیر کئے   ۔ نیدرلینڈ کی سفیر نے شاندار انتظامات پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو مبارکباد دی۔

سفیرنیدر لینڈ کاکہنا تھاکہ پاکستان نیوزی لینڈ کا میچ دیکھا۔ بہت انجوائے کیا۔قذافی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا نطم و ضبط دیکھ کر خوشی ہوئی۔ شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی تھا۔

 چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آمد پر نیدرلینڈ کی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہنا تھا کہ  کرکٹ کے کھیل سے پاکستانی قوم خصوصی لگاؤ رکھتی ہے۔  کرکٹ دلوں کو جوڑنے والا کھیل ہے۔ پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بہترین انتظامات پر پی سی بی کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ دیگر اداروں نے بھی دن رات محنت سے کام کیا۔

 چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر اور نیدرلینڈ سفارتخانے کی فرست سیکرٹری بھی اس موقع پر موجود تھیں۔